متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے انہی ممالک پر ہوگی۔
امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے پہلے نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔
یاد رہے کہ امارات اور بحرین آج باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
تقریب وائٹ ہاؤس میں ہو گی، جس کی میزبانی امریکی صدر ٹرمپ کرینگے۔