• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومت ماضی میں نمائشی منصوبوں پر توجہ دیتی رہی، وزیراعلیٰ پنجاب

سابق حکومت ماضی میں نمائشی منصوبوں پر توجہ دیتی رہی، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کا خواب عملی تعبیر میں بدل رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور فرنٹ اربن پراجیکٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

اگلے تین برس اس منصوبے پر تیزی سے کام کریں گے اور ایک نیاشہر آباد ہو گا۔ وہ منگل کے روز کالا خطائی کے مقام پر راوی ریور فرنٹ اربن پراجیکٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت ماضی میں نمائشی منصوبوں پر توجہ دیتی رہی، سات برس قبل اس منصوبے کا پلان پیش کیا گیا مگرماضی کے حکمران اس کوشروع نہ کرسکے کیونکہ انکی ترجیحات میں عوام کی حقیقی تبدیلی لانے والے منصوبے شامل ہی نہیں تھے۔

لاہور کی پہچان دریائے راوی گندے نالے میں بدل چکا ہے لیکن کسی کو اس کی فکر نہیں ،لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی آ گئی ہے۔

تازہ ترین