• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈومیسٹک سیزن کامیاب کرینگے، وہاب، کامران

قومی کرکٹرز وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے اب کرکٹرز اور دوسرے اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کو کامیاب کریں۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ کا شروع ہونا بہت ضروری ہے ، کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل در آمد کریں ۔


انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو مشکلات نہیں ہوں گی ۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ بھی ایس او پیز کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہوگا ۔

تازہ ترین