• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن( پ ر ) انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن( IMO )نے تنظیم کی اہم میڈیا اور ثالثی کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی ایم او کے جنرل سیکرٹری طیب موسانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیا کمیٹی کے چیئر مین عمر میمن اور مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اسماعیل ہارونانی مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں دونوں کمیٹیوں کے دیگر ممبران کی بھی تقرری کی گئی ہے جن میں قدوس نورانی،عرفان ادریس،یوسف چماڈیا اورفیصل بھیسانیا میڈیا کمیٹی جب کہ آصف مجید پاناوالا، نقیب نورانی،جاوید کریم،فیصل پردیسی،عثمان مٹھوانی اور سلیم سانڈھا ثالثی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔اس موقعے پر میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عمر میمن اور ثالثی کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اسماعیل ہارونانی نے آئی ایم او کے بانی عبداللہ جانو حسن،صدر سلیم اے اے کریم،جنرل سیکرٹری طیب موسانی سمیت تمام آفس بیئررز اور بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں تنظیم نے جو ذمے داریاں دی ہیں وہ ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پردنیا بھر کے میمن تیزی سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔دونوں کمیٹیوں کے چیئرمینز نے کہا کہ جس برق رفتاری سے آئی ایم او کے ممبران کی تعداد بڑھ رہی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔اس وقت ممبران کی تعداد کے لحاظ سے آئی ایم او،میمنوں کی سب سے بڑی تنظیم بن کر ابھری ہے۔میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عمر میمن نے کہا کہ وہ میڈیا کے حوالے سے آئی ایم او کے مرکزی رہنماؤں اور کمیٹی ممبران کی مشاورت سے جلد میڈیا پالیسی کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین