• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے پہلے دو مرحلے مکمل کئے بغیر فیز 3 شروع کردیا

اسلام آباد ( فخر درانی ) وفاقی دارا لحکو مت کے شہری ادارے نے پارک انکلیو پر ہائسنگ منصوبہ شروع کیا ہے ۔فیز۔ون میں کچھ الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ بھی نہیں دیا گیا ہے جبکہ فیز ۔ ٹو پرابھی کام شروع ہو نے والا ہے ۔

اس طرح سی ڈی اے نے فیز ۔ ون اور ٹو مکمل کئے بغیر فیز تین پر ترقیاتی کام شروع کردیا ہے ۔پارک انکلیو ۔ون کے درجنوں الاٹیز 8 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد قبضے کے انتذظار میں ہیں ۔

سی ڈی اے کے رجمان کا کہنا ہے کہ پارک انکلیو معمولی تبدیلیوں کے ساتھ تیار ہے ۔52 پلاٹس بھی قبضے کے لئے تیار ہیں ،باقی 9 پلاٹوں کا معاملہ بھی حل کیا جا رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ رہئشی علاقے میں پلاٹوں پر قبضہ دیا جا رہا ہے ْعلاقے میں رقیاتی کام کو مشتہر کر دیا گیا ہے ۔ماضی کے تجربے کی روشنی میں باڑ لگانے کے بعد منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔جبکہ سوئی گیس کے لئے ادائیگیاں ہو گئی ہیں با خبر ذرائع کا کہنا ہ کہ شہری ادارے میں کچھ بابو منصوبے میں رکاوٹ بنے ہو ئے ہیں ۔تا خیر کی بنیادی وجہ یہی ہے ۔

چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی کوششوں سے سرکاری اراضی پر سے قبضہ ختم ہو ا ۔ایک عدالتی حکم امتناع کے باعث ترقیاتی کام رکا ۔واضح رہے کہ پارک انکلیو ۔ فیز ون کے متاثرین کو انتظار کر نا پڑا ۔ 2019 میں سی ڈی اے حکام نے اسلام آباد ہاائی کورٹ میں اعتراف کیا کہ عدالت عا؛یہ نے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا ۔

سی ڈی اے حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ حمیدہ ناز اور فلک ناز وغیرہ بنام سی ڈی اے کیس کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تاہم بنچ نے ریمارکس دئے کہ سی ڈی اے میں اس قدر کرپشن ہے کہ اس ادارے کو ختم کردیا جا نا چاہئے ۔

تازہ ترین