• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے، لاہور ہائیکورٹ کا پولیس افسران کو رات کو گشت کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس افسران کو رات کو گشت کرنے کا حکم


لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواستوں کی سماعت کے بعد پولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ دو گھنٹے رات کو گشت کرنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ انہیں صوبے کے لوگوں کی سیکیورٹی چاہیے . عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہونے والے کے خاندان کو دیت کی رقم کے برابر رقم دینی چاہئے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے میاں آصف محمود اور ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کی توڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے. چیف جسٹس لاہور نے پوچھا کہ بتائیں آئی جی پولیس پنجاب روزانہ کتنے گھنٹے بدل بدل کر کہاں گشت کرے گا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رات 11 سے 1 بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہئے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پولیس حکام کو باور کرایا کہ آپ کا پیٹرولنگ سسٹم فیل ہو گیا ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اگر وہ چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنی عدالت میں کام نہ کریں تو سول جج تونسہ سے کام نہیں لے سکتا. چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں آئی جی کتنے دن اور کس کس وقت گشت کرے گا. پولیس افسر نے بتایا کہ نظام پہلے ہی موجود ہے ۔

تازہ ترین