• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے آپریشن


لاہور موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم اور پاکستان کے موسٹ وانٹڈ عابد کی گرفتاری کے لیے گزشتہ رات قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

2 کلو میٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی گئی تاہم ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ہاتھ نہ آ سکا۔ جس کے بعد سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا۔

ایک خاتون سمیت عابد کے 5 رشتے داروں کو حراست میں لیا گیا ہے، زیرحراست افراد کا 2 روز قبل عابد سے رابطہ ہوا تھا۔ ملزم عابد کی بیوی اور والدہ پہلے ہی حراست میں ہیں۔

عابد کی بیوی کو مانگامنڈی سے حراست میں لیا گیا۔ وہ قلعہ ستار شاہ میں ملزم عابد کی تلاش میں پولیس چھاپے کے دوران فرار ہو گئی تھی۔

تازہ ترین