• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کا دھمکی دینے والوں کیلئے پیغام

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے انہیں جب بھی کوئی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو ہنسی آجاتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔‘

انہوں نے دھمکی دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دھمکی دینے والے بھائیوں اپنا انجام بھی دیکھنا، میں نے شوبز اور پیسہ تم جیسے منافقین کو متاثر کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللّٰہ کیلئے چھوڑا ہے۔‘

سلسلہ وار ٹوئٹس میں رابی نے ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویڈیوز ناصرف رکھنے کی دھمکیاں دو بلکہ اپلوڈ بھی کرو، اپنا کیا گیا گناہ تو آج تک قابیل بھی بھگت رہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’رابی آج بھی وہی ہے،صرف راستہ اللّٰہ کا ہے، کسی انسان کی الحمداللّٰہ اتنی جرات نہیں  کہ میرے ایمان اور میری آواز کو روک سکے، کچھ شیطانوں سے میرا دین کا سفر برداشت نہیں، مگر جبار و قہار میرے ساتھ ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس رابی پیرزادہکی سوشل میڈیا پر نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈ بن گیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کر رہی ہیں؟

رابی پیرزادہ نے لوگوں کے تلخ رویوں اور اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر خطاطی اور پینٹنگز کی تصویریں شیئر کرتی ہیں۔

تازہ ترین