• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم گھبرانا نہیں ہے کا نام تبدیل کر کے پیئنگ گیسٹ رکھ دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ایک مقبول جملے “گھبرانا نہیں ہے” کے نام سے فلم کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس کا نام اچانک تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسٹریمنگ سروس سی پرائم پر 18ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول اس فلم کا نام ” گھبرانا نہیں ہے” سے تبدیل کر کے ” پیئنگ گیسٹ” رکھ دیاگیا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں منیب بٹ، نورین گلوانی اور سیف حسن شامل ہیں۔ سی پرائم پر نام تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی وضاحت جاری نہیں کی گئی اور صرف نیا پوسٹر شیئرکردیا گیا ہے۔تاہم فلم کی ہیروئن نورین گلوانی نے اپنے انسٹاپوسٹ پرنیا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے لکھا “نام اور برانڈ نگ میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ گزشتہ پوسٹرکیلئے محبت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ تبصرہ کرنے والوں کا شکریہ “۔سی پرائم نے انسٹاگرام پرمنیب بٹ کی مختصرویڈیوشیئرکی تھی جس میں فلم کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں۔ اس پوسٹ میں بھی کیپشن میں فلم کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام میں منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ” یہ حیرت انگیز ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں نے ایسی چیز پاکستان میں پہلے کم دیکھی ہوگی۔ یہ بہت پرجوش، تھرلر اور ہارر مختصر فلم ہے جو آپ جلد ہی سی پرائم پردیکھ سکتے ہیں”۔اس کے علاوہ فلم کا آفیشل ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے آفیشل پوسٹرکو انٹرٹینمنٹ انسٹا پیج سیلیب ڈھابہ نے بھی شیئر کیا تھا۔اس سے قبل اداکار، رائٹراور ٹی وی ہوسٹ واسع چوہدری بھی ” گھبرانا نہیں ہے” کے نام سے شو شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔اس حوالے سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے واسع نے لکھا تھا “گھبرانا نہیں ہے، یہ لائن ہرپاکستانی کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔

تازہ ترین