• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں لگی آگ کا گاڑھا دھواں یورپ تک پہنچ گیا

کراچی(جنگ نیوز)امریکی ادارے سیکڑوں اہلکاروں، جدید ترین مشینری،گاڑیوں اور فضائی آپریشن کے باوجود کیلیفورنیا کے مغربی ساحل کےجنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے،محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسدان اورجنگلات کی آگ بجھانے کے ماہرمارک پیرنگٹن کے مطابق آگ کے شعلے اتنے بلند ہیں کہ ان کا گہرا اور گاڑھا دھواں اب49ہزار میل دور یورپ میں بھی دیکھا جاستا ہے مارک کے مطابق میں نے18سال میں اتنی ہولناک آگ نہیں دیکھی،امریکی حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلئے وسائل کم پڑنے لگے ہیں،مزید فائر فائٹرز،ایئر کرافٹس،انجنز اور امدادی اہلکاروں کی ضرورت ہے،حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو 9امریکی ریاستوں اور کینیڈا،اسرائیل اور کئی دیگر ممالک سے بھی طلب کیا گیا ہے،جولائی سے اب تک 53کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
تازہ ترین