• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ، ٹیکس شکایات کے ازالے ،تکنیکی معاملات کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ٹیکس کے تکنیکی معاملات اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے کےلیے مشیر امور خزانہ حفیظ شیخ نے ایف بی آر کی تکنیکی و کمپلینٹ اوورسائیٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔تکنیکی کمیٹی ٹیکس دہندگان کی شکایات،سسٹم میں خامیوں،غیرمساویانہ ٹیکس اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریگی، تکینکی کمیٹی کے چیئرمین عابد شعبان کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگرارکان میں خرم مختار، اعجاز اے کھوکھر ، ڈاکٹر خرم طارق ، جاوید بلوانی ، علی جمیل ، زکریا عثمان ، عبدالرشید جان محمد ، امان گانچی ، ممبر کسٹم آپریشن ، ممبر کسٹم پالیسی اور ممبر آئی آر پالیسی شامل ہونگے۔

تازہ ترین