• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورال کے علاقہ میں فائرنگ سے بینک منیجر قتل

اسلام آ باد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال کے علاقے گارڈن ٹا ئون میں جمعرات کی صبح نیشنل بینک کے ایر یا منیجر سید رضا حسین کو ان کے دفتر سروس روڈ گلبرگ کے با ہر دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی تنویر رضا کی رپورٹ پر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مبینہ قاتلوں کو شناخت کرلیا گیا ہےتاہم پولیس ان کے نام صیغہ راز میں رکھ رہی ہے ، پو لیس کا کہنا ہےکہ انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔وقوعہ ذاتی رنجش کا ہے،مقتول پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے ۔ دریں اثناء تھا نہ لو ہی بھیر کے علا قے پا کستان ٹا ؤن فیز ون گلی نمبر 36 میں 17 سالہ گھریلو ملازم محمد علی ولد محمد مظہر سکنہ سر گو دھا پا نی کی ٹینکی میں گر نے سے جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق اہل خانہ گھر کے دروازے پر تالہ لگا کر گئے ہو ئے تھے گھر میں خاتون ملازمہ موجود تھی جس نے دروازہ کھٹکٹانے کے باوجود نہ کھولا تو متو فی نے مکان کی بائونڈری پھلانگ کر اندر جانے کی کوشش کی مگر بائونڈری سے پانی کی ٹینکی پر چھلانگ لگا نے سے ٹینکی کی چھت بیٹھ گئی اور محمد علی شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
تازہ ترین