• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیخلاف جنگ چیزوی پاکستان کا اہم کردار رہا‘ فرحان احمدخان

پشاور ( نیوز ڈیسک ) کوروناکی وباءکے خلاف جنگ میں چیزوی پاکستان کا یورپی یونین کے تعاون سے اہم کردار رہا ہے،چیزوی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ضلعی سطح پرکورونا کے حوالے سے آگاہی مہم‘ بچاؤ ‘ تشخیص اور علاج معالجے کے سلسلے میںعملی طور پرپیش پیش رہی ہےان خیالات کا اظہار چیزوی پاکستان کے ہیڈ آف دی مشن فرحان احمد خان نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میںٹیچنگ ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے آ سی یو یونٹس اور کوروناکیلئے مخصوص وارڈز کیلئے ہائی ٹیک طبی آلات عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کوروناکے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھاریٹیز کے ساتھ مل کر تقریباََ 38 مراکز صحت ‘ صوبائی سول ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام علاقوں میںپی پی ای کٹس‘ ہینڈ واشنگ سٹیشنز‘ سینیٹائزرز اور جراثیم کش سپرے کی فراہمی بھی یقینی بنا چکی ہے،تقریب میں مختلف بین الاقوامی اداروں ‘ سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ ‘ سیکرٹری ‘ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد نیاز ‘ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شاہین آفریدی‘ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلیٰ افسران ‘ ڈائریکٹر ڈی آر ایم مس زہرہ نگار‘ ڈپٹی سیکرٹری سول ڈیفنس فہد قاضی اور میڈیا کے نمائندوں اورمعززین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چیزوی پاکستان کے خیر سگالی اور خدمت کے جذبے کو سراہا۔
تازہ ترین