وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل نے رہنما ن لیگ احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان ’ کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘ جیسا ہے۔
ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے بل کی منظوری رکوانے کے لیے پہلے پورا زور لگایا، اس کے بعد ناکامی پر ایف اے ٹی ایف قوانین کے حامی بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ این آر او کی کوشش پر کرپٹ ٹولے کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔
معاون خصوصی برائے ابلاغ نے کہا کہ قانون پر اختلاف نہیں تھا تو قومی سلامتی بل پر مزاحمت کیوں تھی؟
شہباز گل نے کہا کہ قومی سلامتی پر کرپشن بچانے کو فوقیت دینے والے خفت مٹا رہے ہیں۔