• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر رضا کاظمی کراچی میں کمشنر آئی آر انفورسمنٹ اور رضوان صلابت اسلام آباد کے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ہوگئے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی اسکیل نمبر18کے عہدیدار رضوان صلابت نے اسلام آباد ماڈل کسٹم کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر نے ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن نمبر 1942۔سی2020/I- اٹھارہ ستمبر2020 کو جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آرکے چیئرمین کی ہدایت پر ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل نمبر20 کے افسر ایس جعفر رضا کاظمی نے کراچی کارپوریٹ ٹیکس آفس میںکمشنر آئی آر(انفورسمنٹ II-) کا عہدہ سنبھال لیا ہے اس سے قبل وہ کراچی کارپوریٹ ٹیکس آفس زون V- کے کمشنرآئی آر کے عہدے پر فائز تھے۔
تازہ ترین