• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنڈی بردران سے میرے مالی نقصان کی تلافی کرائی جائے ، عطاء اللہ جان وزیر

پشاور (لیڈی رپورٹر)جنوبی وزیرستان کے رہائشی عطاء اللہ جان وزیر نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کنڈی اور ان کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی اپنےاثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے انکے کنسٹرکشن کے کاروبار میں مداخلت کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور صوبائی صدر ہمایوں خان سے مداخلت کر کےکنڈی بردران سے میرے 20کروڑ روپے کے مالی نقصان کی تلافی کرائیں ۔ پشارو پریس کلب میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے واران کینال گومل زام ڈیم منصوبے میں شوکت خان اینڈ کمپنی کے نام پر ٹھیکہ حاصل کیا تھا ، جبکہ اسی منصوبے میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کنڈی نے بھی ٹھیکہ لیا ہو ا ہے ، عطا ء اللہ جان نے کہا کہ کام شروع کرنے کے کچھ عرصے بعد کنڈی برادران کے ایما پر میرے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، جس کے بعدمجھے سے میرا کام چھین لیا گیا اور کنڈی برادراں نے خود شروع کردیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے سینیٹر نبی بنگش سے مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تاہم کنڈی بردران کے عدم تعاون کی وجہ سے مصالحت ناکام ہوئی۔
تازہ ترین