• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سے عشق، ہم شکل بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر رقابت میں ہم شکل جڑواں بھائی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا، سرگودھا پولیس نے 4 ماہ بعد قاتل بھائی کو گرفتار کر کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔

سب انسپکٹر ظہیر وڑائچ کے مطابق ملزم نے 4 ماہ قبل قتل کیئے گئے اپنے ہم شکل جڑواں بھائی کی موت کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہم شکل بھائی سے آلۂ قتل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم نے لڑکی کے لیے اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مسلمان شخص سے محبت، اسرائیلی لڑکی غیرت کے نام پر قتل

مظفرگڑھ: غیرت کےنام پر18سالہ نوجوان کا قتل

محبت کی شادی جرم بن گئی،نوجوان پر شرمناک مظالم

محبت میں ناکامی پر گرل فرینڈ کے کتے کو قتل کرنیوالے شخص کو سزا

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ایک ہی لڑکی کوپسند کرتے تھے، جبکہ لڑکی ملزم کو پسند کرتی ہے، مقتول لڑکی کو تنگ کرتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

تازہ ترین