• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں زیر علاج ہوں جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین

لندن میں زیر علاج ہوں جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین


لاہور(این این آئی)شوگر ملز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے جے آئی ئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء جہانگیر ترین نے 15 ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طورپر پیش نہیں ہوسکتا میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں اور ان سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے۔

تازہ ترین