قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں مجبوراً مہنگائی کے خلاف احتجاج کےلیے اٹھنا ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے ایوان میں اپنے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں مہنگائی، خارجہ پالیسی اور دہشت گردی پر بحث کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے ایوان میں آئے ہیں، عوام کی اکثریت غربت کی شرح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہمیں مجبوراً مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے اٹھنا ہوگا، ایوان میں مہنگائی، خارجہ پالیسی اور دہشت گردی پر بحث کرائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی رہی تو یہ گلہ نہ کریں کہ ہم سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی۔
محمود اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ اگر درجہ حرارت کم کریں گے تو تعاون کریں گے، ٹمپریچر کم نہیں کریں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔