پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں میں مبینہ اقربا ء پروری ، بے ظابطگیوں اور غیر متعلقہ افراد کو بھرتی کی تحقیقات کی جائیں اور بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرائیں جائیں تاکہ مستحق اور قابل طلبہ کو انکا حق میل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مذکورہ محکمہ میں بھرتی کے امیدواروں ء محمد امجد ،عالمگیر ،محمد آصف اور عبداللہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کے پی فوڈ اتھارٹیز میں ڈ ی جی ریاض محسود کے وقت میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی پی ٹی سی پر مشتہر کیا گیا تھا جس پر ہزاروں طلبہ نے پیسے جمع کیے لیکن نئے ڈی جی کے پی فوڈاٹھارٹی سہیل خان نے مذکورہ بھرتیاں کینسل کی جبکہ ایک غیر معروف ایجنسی سی ٹی سی پی کو انہی بھرتیوں کا اشتہار دیا اور طلبہ سے ایک بار پھر لاکھوں روپے بٹورے گئے جبکہ پہلے پیسے بھی واپس نہیں کیے متعدد بار ٹیسٹ نتائج تبدیل کیے جبکہ میریٹ لسٹ میں غیر متعلقہ افراد کو س فہرست رکھا گیا گولدمیڈلست طلباء کو نظر انداز کیا گیا اور انٹرویو پینل میں بھی بڑے پیمانے پر بے قائدگیاں ہوئیں میر ٹ لسٹ کو در ست کرنے کے عدالتی فیصلہ پر بھی عمل دارامد نہیں ہو رہا ۔