• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک: چھت گر گئی، بچہ جاں بحق، 4 بچیاں زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق، جبکہ 4 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹانک کے گاؤں شین ورسک میں واقع ایک مکان کے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی۔

چھت کے ملبے تلے دب کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے میں 4 بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔


زخمی بچیوں کو وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ان میں سے 1 بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین