مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نےکہاہے کہ حکومت کہتی ہے کہ یہ تاریخی حکومت ہے توہاں یہ تاریخی حکومت ہے جوتاریخی دھاندلی کےنتیجے میں وجود میں آئی ہے۔
میاں شہباز شریف کا اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی ہے تو یہ بات غلط نہیں ہو گی، آئیں ہم مل کراس تاریخی حکومت کو تاریخ کے کوڑےدان میں ڈالنےکےلیےمتحد ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر ِاعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ آر ٹی ایس بند ہوا اس کی تحقیقات ہو گی، اس پر ایوان کی کمیٹی قائم کی گئی لیکن دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے ایک انچ سفر نہیں کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی اور سلیکٹڈ وزیر ِاعظم کو توفیق نہ ہوئی کہ لوگوں کی امداد کرسکیں، عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے سے قبل کیسا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔
صدر نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج مہنگائی آسمان سے بات کر رہی ہے، کورونا کی وباء آنے سے قبل معیشت کو ضرب لگ چکی تھی۔