لاہور(جنرل رپورٹر،جنگ نیوز) کارکردگی بہتربتانے کیلئےلاہورکے 8ٹاؤنز نے جعلی کورونا ڈیٹا اپ لوڈ کردیا۔جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنیوالوں میں راوی ، کینٹ ،علامہ اقبال، گلبرگ،عزیزبھٹی ،نشتر، شالاماراورواہگہ ٹاؤن شامل،تحقیقات کافیصلہ، لاہور کے ڈی ڈی ایچ اوز نے کارکردگی بہتر دکھانے کیلئے مبینہ طور پر کورونا ڈیش بورڈ پر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کیاجس پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔