• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی کابینہ اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔


اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت پر بھی بریفنگ دی۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے اس ملاقات میں کہا تھا کہ فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین