• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،گورنر

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اورافراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن کے پاس عام انتخابات کے انتظار کے سوا کوئی اور راستہ نہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خاں بلیک میل ہونے والے لیڈر نہیں، وہ اصولوں اور نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم سمیت تحریک انصاف کے دیگر فود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے ملک کی سمت کو درست کیا ہے ان حالات میں اگر سیاسی مخالفین اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی سازش کریں گے تو یہ کسی بھی صورت ملک و قوم کی خدمت نہیں ہوگی اس لئے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ حکومت کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور حکومت کی راہ میں روڑے نہ اٹکائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پور کرے گی اور ملک کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین