• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل اسلامی حکومت کا قیام ہے،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم اور سابق ایم این اے شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کا واحد حل اسلامی حکومت کا قیام ہے ، نفاذ اسلام سے ہی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی ، حکمرانوں نے مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعوے تو کیے مگر عمل درآمد نہیں کیا ، حکمران ہمیشہ اسلامی نظام کے نفاذ کے وعدوں پر قوم کو دھوکہ دیتے رہے ہیں ۔ بلوچستان کو کرپشن و نااہل حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ جماعت اسلامی لوٹ مار کے خلاف اور لٹیروں کو بے نقاب ، قومی دولت برآمد اور بلاتفریق احتساب چاہتی ہے ۔ قبائلی عمائدین و علمائے کرام نفاذ اسلام ، مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں قبائلی جرگہ اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم خان ، عبدالناصر کاکڑ ، حفظ الرحمٰن مندوخیل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اسلام پسند اور اسلامی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں ، قبائلی عمائدین اور عوام نفاذ اسلام کے خواہاں ہیں مگر حکمران ذاتی مفادات کی وجہ سے اور امریکہ و سیکولر طبقات کے دباؤ میں آکر نفاذ اسلام کے وعدئے پورئے نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم انصاف آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ، پاکستان جمہوری اور آئینی ملک ہے اور ملک میں اسلام و آئین کی خلاف ورزی جائز نہیں ، ملک میں اسلامی تعلیمات نافذ ہوںگی آئین پر عمل درآمد ہوگا اور جمہوریت کو روندا نہیں جائیگا تو تب ہی عوام خوشحال ملک ترقی کرئے گا اور دشمن ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام انصاف چاہتے ہیں ، ناانصافی ، قتل و غارت گری ، عصمت دری ، بدعنوانی اور بدامنی کی ذمہ دار اگر حکومت نہیں تو پھر کون ہے ۔ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملک کے اندر لاقانونیت ، اقرباء پروری سمیت وی آئی پی سسٹم ختم ہونا چاہیے ۔ انصاف صرف وی آئی پی کے لیے نہیں بلکہ ہر مظلوم اور عام انسانوں کے لیے ہونا چاہیئے جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ اور ظلم کے خلاف ہے اور انصاف کی جدوجہد میں ہر قسم کا آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کریں گے جماعت اسلامی اور عوام کی جدوجہد سے لٹیروں اسلام و ملت دشمنوں کا چہرہ بے نقاب ہوگا ۔
تازہ ترین