• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم کہتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کو اپنے محدود وسائل کا چھوٹا حصہ بھی مختص کرنے میں مشکلات ہیں، ہمیں ٹرپل چیلنجز کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کا نیویارک میں ورچوئل اجلاس ہوا، جس سے رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

اجلاس سے پاکستانی مندوب منیر اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان چینلجز سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 نے عدم مساوات کی حقیقت کو ظاہر کیا، کورونا وائرس کی وباء سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک نے کھربوں ڈالر متحرک کیے، تاہم جب تک ہر شخص محفوظ نہیں ہو گا، کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین ہر جگہ اور ہر شخص کو مناسب قیمت پر دستیاب ہونی چاہیے، اقوامِ متحدہ پر جتنی ذمے داری آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب کا مزید کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی معاشی ترقی پر برے ثرات ڈال رہی ہے، کووڈ-19 اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے ایکو سوک کو فیصلہ کرنا ہو گا۔

منیر اکرم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے بطور صدر ایکو سوک ہم عملی اور ٹھوس اقدامات پر توجہ دیں گے، کثیر جہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

تازہ ترین