وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابنیہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کوئی وزیر فضول بات نہیں کرے گا، اس کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی۔
اس موقع پر عمران خان نے وزراء کو تاکید کی کہ کوئی بھی وزیر حساس مذہبی معاملات پر کوئی بات نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزار سے متعلق کہا کہ وہ سب سے زیادہ بولتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر اسد عمر نے شیریں مزاری کے بعض بیانات پر بھی اعتراض کیا۔