وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 400 ڈونرز کا ریکارڈ تک نہیں دے سکی۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا ہے جبکہ ن لیگ 400 ناموں کا ریکارڈ بھی نہیں دے سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے مفرور اور اشتہاری عدالتوں کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ن لیگ کے پروجیکٹس عوام کی خدمت کے بجائے اپنے کمیشن اور کک بیکس کے لیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کی رٹ لگانے والے دراصل خود آٹا چینی مافیاز کے سرغنہ تھے۔