• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہوا، سانحہ بلدیہ حادثہ نہیں دہشت گردی تھا، علی زیدی


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ آگ لگنا حادثہ نہیں دہشت گردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں گڑ بڑ کی گئی تھی۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیصلے نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ حسب معمول سہولت کار، منصوبہ ساز اور حکم دینے والے پھر بچ گئے ہیں۔

اس سے قبل سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی آمنے سامنے آگئے تھے۔

تازہ ترین