• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کےامن و استحکام کے لیے اہم مسئلہ کشمیر آج تک حل طلب ہے، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعےنکالنے کے حق میں ہیں۔


ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام تنازع عالمی قوانین کے مطابق سفارت کاری اور بات چیت سے حل ہونا چاہیے، شام کے مسئلے کا مستقل حل تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف یکساں اور فیصلہ کُن کارروائیوں کے ذریعے ہی نکلے گا۔

صدر اردوان نے خطاب میں آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل قرار دیا۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ سے نیوزی لینڈ حملے کی تاریخ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی کا دن قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

تازہ ترین