• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں رخصت پدریت دگنی کرکے ایک ماہ کردی جائے گی

پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر میکرون کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں رخصت پدریت کو دگنا کرکے 28 روز کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملک کو یوروپ میں کہیں بھی ترقی پسند قانون سازی کے موافق بنایا جانا ہے۔ حالیہ مختص 14 روز کی رخصت پدریت 2002 سے نافذ ہے اور اس وقت یہ دیگر یورپی اقوام میں سب سے طویل رخصت تھی۔ فرانسیسی صدر کی سرکاری رہائش گار سے جاری بیان کے مطابق اس اصلاح سے فرانس کو اسپین ، سویڈن ، ناروے اور پرتگال کے ساتھ یورپ میں درمیانی درجے کی پوزیشن سے سرکردہ ممالک کے گروپ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین