• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت بات چیت میں کردار کیلئے تیار ہیں، ولیم ٹوڈ

پاک بھارت بات چیت میں کردار کیلئے تیار ہیں، ولیم ٹوڈ 


واشنگٹن(واجد علی سید) امریکا کے پاکستان کے لئے نامزد سفیر ولیم ٹوڈ نے کہا ہے کہ امریکا بھارت سے تعلقات کے لئے پاکستان سے تعلقات داؤ پر نہیں لگا سکتا، سینیٹ میں اپنی توثیق کی سماعت کے دوران انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو امریکا دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات کے لئے پاکستان کو چاہئے کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں مگر اسے مذید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑی تباہی کے اسلحے کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی قراردادوں کا لحاظ رکھنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی ترجیح لشکر طیبہ سمیت عسکریت پسندوں کے پر اپنا دباؤ رکھے ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں امریکا پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

تازہ ترین