• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی ، چار خواتین سمیت 7ملزموں کو16سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے پانچ مقدمات میں چار خواتین سمیت سات ملزمان کو سولہ سال سے زائد قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے گزشتہ سال 28جولائی کو پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار سکینہ بی بی کو پانچ سال اور چار کلو چرس ملنے پر پکڑی گئی ساتھی ملزمہ نسرین بی بی کو چار سال چار ماہ قید، چار اکتوبر 2017 کو ایک ایک کلو چرس ملنے پر گرفتار بی بی روزینہ اور حسن تاج کو چودہ چودہ ماہ قید، چوبیس اپریل 2018کو 1150گرام چرس ملنے پر پکڑے جانے والے جاوید آفریدی کو سات ماہ قید، گزشتہ سال تیس دسمبر کو ایک کلو ہیروئن ملنے پر گرفتار ذہین خان کو پندرہ ماہ قید جبکہ 28دسمبر 2018کو بارہ کلو وزنی ریکسین کی شیٹوں میں ہیروئن جذب کر کے ویانا جانے والے ملزم محمد یاسر کو اقبال جرم کرنے پر ساڑھے تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ فرانزک رپورٹ میں شیٹوں میں جذب ہیروئن کی مقدار 3198گرام نکلی تھی۔
تازہ ترین