• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی ثقافت و روایات بھولنے والی اقوام کو دنیا بھلادیتی ہے ،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علیزئی،پشتون نیشنل نیٹ ورک کے رہنما ئوں نذر بڑیچ،حاجی نظام الدین افغان،نجیب اللہ اچکزئی، ڈاکٹر فراز خان سید عبدالمالک آغا ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمال الدین رشتیا نے کہا کہ 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے سے متعلق تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس حوالے سے عمران میرج ہال کوئٹہ میں آج صبح 10 بجے اے این پی کوئٹہ اور پشتون نیشنل نیٹ ورک کی طرف سے منعقد ہوگی، پروگرام کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ تقریب میں مختلف ثقافتی آئٹمز پیش کیے جائینگے اور پشتون ثقافتی اتنڑ اور ثقافتی نندارہ بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر ، ثقافت ، تاریخ اقوام کی پہچان ہوتی ہے اور جو قومیں اپنی پہچان کھو بیٹھتی ہیں دنیا انہیں بھلا دیتی ہے ، بلوچستان میں آباد تمام قبائل کواپنی زبان ،ثقافت اور روایات کی ترویج کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، بلوچستان پشتون،بلوچ ،سندھی،ہزارہ ،سیٹلرز اور دیگر اقوام پر مشتمل خوبصورت گلدستہ ہے۔نوجوان نسل کو اپنی زبان،ثقافت،علاقائی روایات کے فروغ کے لیے اپنی اقوام کے معتبرین سے رہنمائی حاصل کر کے ملک و صوبے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنی چاہیے۔ 
تازہ ترین