• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے ہندو برادری کے قافلے احتجاج کیلئے اسلام آباد روانہ


بھارت میں پاکستانیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری جبکہ سندھ بھر سے ہندو برادری کے قافلے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارت جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ مودی سرکار کے ذلت آمیز رویّے کے خلاف عمر کوٹ، کُنری اور شہداد پور سمیت مختلف علاقوں میں ہندو برادری کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے۔

بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل عام کے خلاف بھی ہندو برادری کے افراد میر پور خاص، کُنری، عمر کوٹ اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے 24 ستمبر کو احتجاج کریں گے۔

بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل عام کے خلاف بھارتی سفارتخ خانے کے سامنے احتجاج کی اپیل ہندو کونسل نے کی ہے۔


ہندو برادری کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین