• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف وفا دار بھائی، کبھی علیحدہ نہیں ہونگے: مریم نواز



سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت وفا دار بھائی ہیں، وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے

عدالت میں پیشی کی موقع پر ایک صحافی نےمریم نواز سے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف شین لیگ بنا رہے ہیں؟

مریم نواز نے جواب دیا کہ شہباز شریف نے اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وزیرِ اعظم ہوتے، شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ پر بھائی کو ترجیح دی۔

اپنے والد کی صحت سے متعلق مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے، لیکن جب تک کورونا ہے نواز شریف کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔


سینئر نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا امیون سسٹم کمزور ہے، ان کا ادویات سے علاج جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیرِ اعظم کو نااہل کیا گیا، یہ سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جو اٹھانا چاہیے تھا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اشتہاری جس تھانے کی حدود کا ملزم تھا اسی تھانے کی حدود میں عدالت میں پیش ہوتا تھا۔

تازہ ترین