اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچر ہے‘ جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کی بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے‘ جب تک سیاست دان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔