مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ نئی نسل نواز شریف کی تقریر 3 مرتبہ سنے تو اسے پاکستان کے مسائل اور علاج سمجھ آجائیں گے۔
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے تقریر میں پاکستان کی بیماری کا بتایا بلکہ علاج بھی تجویز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات، نواز شریف کی آواز ہر پاکستانی اور جمہوریت پسند کی آواز ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ بلاو ل بھٹو زرداری اور میں نئی نسل کے نمائندے کی حیثیت سے ایسا پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ موجودہ پاکستان میں ہماری بہن کی جیسے بے حرمتی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، بدنام زمانہ پولیس آفیسر کا دفاع قومی سانحہ ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سب ادارے قابل احترام ہیں اگر وہ آئین میں رہیں اور سب سے قابلِ احترام ادارہ پارلیمنٹ ہے۔