• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری شخص کے پیٹ سے 7 ماہ بعد موبائل فون نکال دیا گیا

مصر میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے پیٹ میں 7 ماہ سے موجود موبائل فون دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد نکال دیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک قصبے میں ایک شخص نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے مذاق میں موبائل فون نگل لیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسے سینے اور پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت پر اسپتال لیجایا گیا اور معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اسکے پیٹ میں موبائل فون ہے۔

مریض نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے سات مہینے قبل دوستوں کےکہنے پر یہ موبائل نگل لیا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ قے آنے سے موبائل فون واپس باہر نکل آئے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اس نے اہل خانہ سے اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔


ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل اور کامیاب آپریشن کر کے موبائل نکال لیا، ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کی قسمت اچھی ہے کہ موبائل کی بیٹری پیٹ میں تحلیل نہیں ہوئی ورنہ بیٹری کے اندر موجود کاربن کے زہرآلود ہونے کے باعث اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

تازہ ترین