• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران دنیا کو 94فیصد زعفران برآمد کرنے والا ملک بن گیا

تہران(صباح نیوز) ایران نے ہانک کانگ، اسپین، متحدہ عرب امارات، اٹلی، کوریا، سوئیڈن، فرانس اور چین کو سب سے زیادہ زعفران برآمدکیا ہے۔

ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 52 سے زائد ممالک کو 37 ہزار 654 کلوگرام زعفران برآمد کیا۔

ایرانی کسٹم ادارے کے ڈائریکٹر سید روح اللہ لطیفی نے تفصیلات بتاتےہوئے کہا کہ برآمد شدہ زعفران کی مالیت 38 ملین 579 ہزار 816 ڈالر ہے اور سب سے زیادہ یعنی 12 ٹن 734 کلوگرام ہانک کانگ کو برآمد کیا گیا جس کی مالیت 14 ملین 403 ہزار 355 ڈالر ہے۔

تازہ ترین