• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس سے بچ کر فرار


کراچی کے علاقےکلفٹن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سکھر میں چھاپا مارا مگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے سکھر میں چھاپا مارا گیا، لیکن ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی آخری لوکیشن سکھر کی ملی تھی، اس کا آبائی تعلق جیکب آباد سے ہے۔

متاثرہ لڑکی کے موبائل فون کے ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، جبکہ ملزم کے حوالے سے متاثرہ لڑکی سے بھی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین