• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں نے کتا دیا تو بچہ فرط جذبات سے زار و قطار رو پڑا


ماں نے پالتو کتا تحفے میں دیا تو بچہ فرط جذبات سے سرشار ہوکر زار و قطار رونے لگا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچے کی ماں نے جب اسے ایک چھوٹا سا پپی تحفے میں دیا تو اسے دیکھنے کے بعد بچے کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا اور اپنا تحفہ پاتے ہی وہ بچہ زار و قطار رونے لگا۔

شاید بچے کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کی ماں اس کے لیے ایسا تحفہ لے کر آئے گی۔

بچہ اطمینان سے صوفے پر بیٹھ کر موبائل استعمال کرنے میں مصروف نظر آتا ہے، مگر جیسے ہی اس کی ماں کمرے میں داخل ہوتی ہے اور اپنے ہاتھ میں موجود ننھے پپی کو بچے کو تھماتی ہے تو اس کا ری ایکشن دیکھنے والا ہوتا ہے اور وہ بچہ ننھے پپی کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتا ہے اور زارو قطار رونے لگتا ہے۔

تازہ ترین