• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی بیان سے مکر گئی


گوجرانوالہ میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے مکر گئی۔

متاثرہ لڑکی کا اپنے بیان سے مکرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔


لڑکی نے اے ایس آئی پر گھر آکر دورانِ تفتیش زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ٹھوس شواہد آنے پر لڑکی نے بیان تبدیل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ، موبائل ڈیٹا میں اے ایس آئی کی موجودگی موقع پر نہیں پائی گئی۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی لڑکی نے اے ایس آئی پر الزام عائد کیا تھا کہ اے ایس آئی مبشر نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور شکایت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

گوجرانوالہ کے علاقے عزیز کالونی کی رہائشی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کی شکایت پر پولیس اہلکار تحقیقات کے لیے گھر آیا اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین