• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نفرتیں جنم لے رہی ہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے نفرتیں جنم لے رہی ہیں، کراچی کے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ہم کسی کا حق مار کر اپنا حق حاصل نہیں کرنا چاہتے ہم خدا کی زمین پر خدا کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ”حقوق کراچی مارچ“ عوام کے احساسات و جذبات کا ترجمان ثابت ہو گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے، وہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کی یوسی 30کے تحت صفورا چورنگی پر عوامی استقبالیے سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر امیر ضلع شرقی شاہد ہاشمی قیم ضلع ڈاکٹر فواد احمد کراچی کے نائب قیم یونس بارائی اور ناظم علاقہ فہیم عثمانی نے بھی خطاب کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے تمام مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے کسی دباو میں نہیں آئیں گے، کراچی لاوارث شہر نہیں یہاں کے شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے حقوق مانگنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم سندھ سے علیحدگی چاہتے ہیں ہم اسی آئینی فریم ورک میں رہ کر موجود حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں، وفاق سے جو وسائل صوبوں کو ملتے ہیں اسے نچلی سطح پر عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا۔

تازہ ترین