• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر روڈ، کلیٹن کوارٹرز، سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونا شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلیٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ پر سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا کلیٹن کوارٹرز بلاک جی ون اور اس کے اطراف کافی عرصے سے سڑکوں پرسیوریج کا نظام درہم برہم ہےدو ماہ سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہےمچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی با رپی ڈبلیوڈی کےانکوائری دفتر میں بھی شکایات درج کروائیں لیکن اب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہےعلاقہ مکینوں نےگورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں سیوریج کی صورتحال کو جلد سے جلد بہتر بنانے کے لئے سیوریج لا ئینوں کو تبدیل یا انہیں درست کیا جائے۔

تازہ ترین