• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور لاڑکانہ سے کراچی پر راج کیا جا رہا ہے، متروکہ سندھ صوبہ تو بنے گا، ہم اختیاری پاکستانی ہیں، ایم کیو ایم کی ریلی

کراچی میں متحدہ پاکستان کی ریلی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ شہر ی سندھ صوبہ،متر وکہ سندھ صوبہ یا جنو بی سندھ صوبہ یہ تو بنے گا نام تم چن لو، جغرافیہ ہم بتاتے ہیں ،ہم مہا جر ہیں لیکن تم معاشی پنا ہ گزین ہو تم سے کسی نے پو چھا تھا کہ تم پاکستانی بنو گے لیکن ہم سے پو چھا گیا تھا اور ہم اختیاری پاکستانی ہیں، وہ جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کی حقوق کراچی کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سالہ تجربہ کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہمارا گزارا نہیں ہم لڑنا جانتے ہیں،ہندوؤں نے ہم کو آزمایا ہوا ہے جنہوں نے خون کی نالیاں بھی پار نہ کی ہو وہ خون کی ندیاں پار کرنے والوں کو دھمکی نہ دیں متروکہ سندھ کی زمین کو ہمارا حق ہے اس پر صوبہ بنائینگے۔

آج جتنی تعداد میں آپ لوگ ریلی میں آئے اس سے 2018  کے انتخابات کا اندازہ ہوگیا،ایم کیوایم پاکستان کی ریلی نمائش سے فیڈرل بی ایریا تک موجود ہےکراچی پیکج کے وعدے ہر جگہ ہیں عملدآمد کہیں نہیں ہمارے مطالبات اب ایک مطالبے میں ڈھل گیا ہےجنہوں نے پاکستان بنایاتھا وہ ہی پاکستان بچا سکتے ہیں، مردم شماری میں ہماری آدھی آبادی لاپتہ کردی گئی۔ 

جب مردم شماری صحیح نہیں کرسکو گے تو مردم شناسی کیسے کرپاؤ گے،جمہوریت یہ ہے کہ جس کے پاس جہاں کا مینڈیٹ ہو حکمرانی بھی اسی کو ہے،خیرپور لاڑکانہ سے آکر کراچی پر راج کیا جارہا ہے،آرٹیکل 140A بھی اسی آئین کا حصہ ہے، آئین پر مکمل عمل نہ کرنا آئین شکنی ہے ایم کیوایم کو اختیار ملا تو ملیر لالوکھیت اور لیاری میں وہاں کی مقامی پولیس ہوگی۔

صوبہ تو بننا ہے،نام تم طے کرلینا جغرافیا ہم طے کرلینگےہم پاکستانی ہیں،پاکستان اپنے کاندھوں پر لائے ہیں،ہم چودہ اگست کوپاکستان آئے تم کب آئے؟زرداری قبیلے کا تعلق سندھ سے کہاں ہے؟ تم کب آئے تھے ؟پاکستان کا کلینڈر ہجرت سے اور ہم سےشروع ہوتا ہے۔

ریاست پاکستان ہماری ہجرت کا صدقہ ہےہم سے ہوچھا گیا تھا کہ کیا تم پاکستان جانا چاہتے ہو تم تو سوتے رہ گئے تھےپاکستان کی محبت کو ہماری کمزروری نہ سمجھا جائےصوبے سے متعلق فیصلہ کیلئے اکتوبر نومبر میں دوبارہ نکلیں گےجب ہم کراچی حقوق کی بات کرتی تھے تو ہم کولسانی طعنے دیتے تھے آج سب کراچی کیلئے نکل رہےہمیں اپنے لئے صوبہ لینا ہے، جو کل تک اس کو کفر اور لسانیت قرار دیتے تھے۔

یہ ہما ری کا میابی ہے بر صغیر کے مسلما نو ں کو یہ اندیشہ تھا ہند وں کی اکثریت اور ہما رے حقوق غضب کر وگے وہا ں اند یشہ تھا یہا ں تجر بہ ہے کہ 50سالو ں سے تم نے ہما رے حقوق غضب کئے ہے اب ہمیں آپ کو صوبے کیلئے نکالنا ہو گا میر اگما ن یقین میں بد ل رہا ہے کے آپ کا میاب ہو رہے ہو یہا ں کے لو گ صوبہ مانگ رہے ہیں جو آئینی حق ہے آج کی ریلی گھر وں تک پہنچ گئی ہے دلو ں میں گھر کر گئی ہے۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی،ذمہ داران وکا رکنان بھی مو جو د تھے۔

قبل ازیں ایم کیو ایم کے حقوق شہری سندھ کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ جولوگ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیوایم کا شیرازہ بکھر گیا وہ آج شرمندہ ہیں، ہم شہری سندھ صوبہ بھی لے کررہینگےجو لوگ 30سال سے ایم کیوایم کو توڑنے کے درپے ہیں آج اسی ایم کیوایم نے انکے ارمان خاک میں ملادیےنصیر اللہ بابر جیسا انسان مہاجروں کی لاشوں پر فخر سے پیر رکھ کر کھڑا ہوا تھا۔

بلوچستان میں لوگوں کوگلے لگاتے ہوں،یہاں کے بچے کیا بھارت کے بچے ہیں طے کرو کے بائیس اگست سے پہلے کی ایم کیوایم چاہیے یا بعد کی، لاپتہ کارکنان کے بچے عید کے موقع پران کو یاد کرتے ہیں اگر لاپتہ کارکنان نے غلطی کی ہے تو قانون کی مطابق انکو سزا دے دو اف نہیں کرینگے جنرل باجوہ آپ سب سے ملتے ہیں اس قوم کو بھی گلے لگالواس قوم کو گلے لگاؤ پھر دیکھنا بھارت پاکستان اور کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے کیسے دیکھتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سنیئر رکن سید فیصل سبزواری نے کہا کہ متروکہ سندھ ہمارا حق ہےسندھو دیش کے لئے ریلی نکلے تو پیپلزپارٹی کے پیٹ میں مروڑ نہیں ہوتی،ہمارا خون بھی شامل ہے یہاں کی مٹی میں کسی کی باپ کا پاکستان تھوڑی ہےآج ٹیکس چوروں کا نہیں ٹیکس دینے والوں کا اجتماع ہےپاکستان کو پیسے دینے اور خلوص دینے والوں کا اجتماع ہےکراچی کا سب سے بڑا مسئلہ آبادی کا کم گننا ہے۔

ہم ڈیڑھ کروڑ نہیں تین کروڑ ہیں ،سندھ میں جعلی اکثریت سے اسمبلی اور وزیراعلی منتخب ہوتاہےکراچی کی آبادی پورے دیہی سندھ سے زیادہ ہےاگر صحیح مردم شماری ہوگئی تو وزیراعلی دادو لاڑکانہ سے نہیں کراچی سے آئے گا گریڈ ایک سے پندرہ کی نوکریاں مقامی آبادی کاحق ہےکراچی کے تمام محکموں میں مقامی افراد نظر نہیں آتےاندرون سندھ کے ڈپٹی کمشنر کراچی لگاکر جعلی ڈومیسائل بنائے جاتے ہیں نیب کیلئے سب سے بڑا کرپشن کا مقدمہ سندھ میں ہےچند لوگ دھمکی دے رہے تھے کہ ایم کیوایم کی ریلی روک لینگےمگر وہ ناکام ہوگئے۔

تازہ ترین