• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت بینکس ، ایف بی آر کو صارفین کی مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے مابین انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکی سیکشن 165 اور 165A کے طریقہ کار پر عملدرآمد کے حوالے سے اتفاق رائے طے پا گیا۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں ادارے اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ بینک ایف بی آر کی جانب سے ترتیب دیے گئے آئی ٹی سلوشنز کے ذریعے رقم نکلوانے، جمع کرانے، کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی اور قرض پر منافع کے حوالے سے سیکشن 165 اور سیکشن 165A کے تحت ایف بی آر کو معلومات فراہم کریں گے۔ یہ تکنیکی سالوشن بینکوں کو باہم منسلک کرے گا جس کے ذریعے بینک فوری طور پر متعلقہ معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کریں گے۔ بینک اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ وہ ایف بی آر کی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس عبوری آئی ٹی سالوشن کو استعمال کرتے ہوئے 18 ستمبر 2020ءسے ایف بی آر کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
تازہ ترین