• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 پاکستانی ہندوؤں کا بھارت میں قتل، اسلام آباد میں دھرنا



بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت کے خلاف پاکستانی ہندو برادری نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا، مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانیوں کی ہلاکت کی ایف آئی آر اور تحقیقاتی رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے۔

بھارت کے شہر جودھ پور میں 11 پاکستانیوں کی پرسرار ہلاکت کےخلاف پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بھارت واقعہ کی ایف آئی آر اور تحقیقاتی رپورٹ پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کرے۔

دھرنے میں ہندو برادری کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پرامن ہیں اپنا حق مانگنے آئے ہیں، کسی سفارت خانے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کی اجازت دی جائے۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ حوالے نہیں کرتا اور پاکستانی سفارت خانے کو رسائی نہیں دی جاتی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین