• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی سفر کیلئے طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کے لئے طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم  ، نئے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری.

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئے ایس اوپیز جاری کر دیے ہیں۔

نئی ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی پروازوں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔اس پالیسی کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور یہ31 دسمبرتک نافذ رہےگی۔

کورونا کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافر96گھنٹے قبل کا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین